قومی

وزیراعظم عمران خان نے ‘احساس سیلانی لنگر’ اسکیم کا افتتاح کر دیا

اب روزانہ 600 ضرورت مند مفت کھانا کھا سکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کر دیا۔ خود بھی کھانا کھایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس پروگرام ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔ ہمیں کمزور طبقے کی ذمےداری لینی ہے۔ لوگوں میں صبر نہیں، صرف 13 ماہ میں پوچھتے ہیں کہاں ہے فلاحی ریاست؟

عمران خان نے احساس سیلانی لنگر کا افتتاح کردیا

Posted by Aap News on Sunday, October 6, 2019

 

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے احساس لنگر اسکیم کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلانی ٹرسٹ جو کام کررہا ہے وہ اللہ کا کام ہے۔ میں جب اسپتال بنانے لگا تو اس وقت خوش قسمت افراد سے رابطہ ہوا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیکی کا کام کرنے سے دل میں ایک سکون پیدا ہوتا ہے۔ پہلے مرحلے میں 112 لنگر خانے شروع کیے جائیں گے۔  اس کے بعد یہ اسکیم چھوٹے شہروں تک بھی پھیلائی جائے گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا غربت مٹاؤ پروگرام ہے۔ اس پروگرام سے لنگر خانے کے لیے فنڈز دیں گے۔ ہمیں کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے۔

بولے کہ کاروباری طبقے کی پوری مدد کر رہے ہیں۔ ان کو مراعات دے رہے ہیں تا کہ پیسہ اکٹھا ہو۔ ان پیسوں سے غریبوں کی مدد کریں گے۔

کہا کہ لوگوں سے صبر نہیں ہوتا حکومت کو صرف 13 ماہ ہوئے ہیں۔اور لوگ پوچھتے ہیں کہ کہاں ہے فلاحی ریاست؟ ہماری آئیڈیل مدینہ کی ریاست ہے لیکن وہ پہلے ہی دن نہیں بن گئی تھی۔ جس وقت ہم اپنے کمزور طبقے کی مدد کریں گے تو ریاست میں تب برکت آئے گی۔

لنگر پروگرام کے انعقاد سے خوشی ہوئی۔ جب تک لوگوں کو روزگار نہیں ملتا لنگر پروگرام کو بڑھاتے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس سیلانی لنگر اسکیم کے تحت روزانہ 600 ضرورت مند افراد کو مفت کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ غریب اور مستحق افراد کے احترام اور وقار کو مدنظراور برقراررکھتے ہوئے ان میں روزانہ کی بنیاد پہ لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers