بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان آج چین روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین جائیں گے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر خزانہ ہمراہ ہونگے۔ چینی قیادت کے ساتھ اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعطم عمران خان آج رات کو تین روزہ دورے کے لیے چین روانہ ہونگے۔ عمران خان تقریباً منگل کے روز چین پہنچیں گے۔ پاکستانی وفد میں ان کی کابینہ کے وزراء اور مشیر بھی شامل ہونگے۔

چین میں وزیراعظم وہاں کے صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ اپنی ملاقاتوں میں وہ مسئلہ کشمیر، سی پیک، ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیراعظم مسٔلہ کشمیر پر چین کی حمایت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کریں گے۔ اہم عہدیداران سے ملاقاتوں میں پاک چین جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان چینی سرمایہ کاروں اور مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔ بیجنگ میں ہونے والے چین پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

پاک چین تجارت کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہو گی۔ اس کے علاوہ مشترکا کارپوریشن کمیٹی کے معاملات کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیراعظم کے ساتھ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر خزانہ حفیظ شیخ ہونگے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ ایک سال میں چین کا تیسرا دورہ ہو گا۔ وزیراعظم اپنا دورہ مکمل کر کے جمعرات کو وطن واپس پہنچیں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers