قومی

نیب کا شہباز شریف سے گھر پہ تفتیش کا فیصلہ

ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کیس میں شہباز شریف سے گھر پہ تفتیش کا فیصلہ۔ نیب ٹیم پوچھ گچھ کے لیے کل اپوزیشن لیڈر کے گھر جائے گی۔ نیب نے شہباز شریف کے لیے سوالنامہ بھی تیار کر لیا۔

نیب ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تحقیقات اور ٹیم کی آمد کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

نیب کی ٹیم نے شہباز شریف سے تحقیقات کے لئے اپنا سوالنامہ تیار کرلیا ہے۔ 3 رکنی ٹیم شہباز شریف سے تقریباً سات سوالات کرے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق شہبازشریف بتائیں کہ محکمہ خزانہ اور قانون کی مخالفت کے باوجود کمپنی بنانے کی منظوری کیوں دی گئی۔

اس کے ساتھ ساتھ  قانون کے خلاف ایل ڈبلیوایم سی بنانے کی سمری کیوں منظور کی گئی۔ غیرقانونی اقدامات سے حکومت کو اربوں کا نقصان پہنچا؟ اس پرکیا کہیں گے؟ جبکہ شہباز شریف کے اکاونٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشنز  اور چوہدری شوگرملز پربھی پوچھ گچھ ہو گی۔

اس کے علاوہ شہباز شریف سے یہ بھی پوچھا جائے گا کہ صفائی کمپنی کو بغیر کسی جامع منصوبے کے بغیر بڑی تعداد میں قرضہ اور امداد دینے کا حکم کیوں صادر کیا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نیب ٹیم اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف کو تین مرتبہ طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نیب حکام کی جانب سے شہباز شریف کو ایک مرتبہ گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers