قومیکھیل

پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست کے بعد شاہین کم بیک کیلئے تیار

ٹیم پاکستان کے پاس اپنی ساکھ بچانے کا آخری موقع۔ آج کا ٹی ٹونٹی ہارے تو سیریز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ پاک سری لنکا کا دوسرا ٹاکرا آج ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کے اطراف کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام اہلکار بھی اپنے اپنے مورچوں پر معمور ہیں۔

شائیقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کے لیے فری شٹل سروس مہیا کی جارہی ہے۔ شائقین آج بھی چھکے، چوکوں کی بارش دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

ہفتے کے روز ہونے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن شیروں نے پاکستانی شاہینوں کو انہیں کے میدان میں چت کر دیا تھا۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم ناقابل یقین حد تک بیٹنگ کے خاتمے کا شاہد تھا۔ جب کہ میزبان ٹیم سری لنکا کے دیے گئے ہدف کے مقابلے میں 166 رنز کا پیچھا کرنے میں ناکام ہو گئی۔

مہمانوں نے پہلا کھیل آرام سے 64 رنز سے جیتا اور آج پیر کے روز دوسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا مقابلہ کرتے ہوئے اسے لگاتار دو جیتنے کے خرور خواہاں ہوں گے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ایک کی پوزیشن پر برقرار ہے۔ جبکہ سری لنکن ٹیم کا آٹھواں نمبر ہے۔

آج کا میچ پاکستان کے لیے بھر ہور اہمیت کا حامل ہے۔ سٹار بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین امیدوں کا محور ہونگے۔ آل راؤنڈر شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف سے بھی خاصی امیدیں وابستہ ہیں۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق نے حکمت عملی تیار کر لی ہے جبکہ تمام کم بیک کرنے والے کھلاڑیوں کا مورال بھی بلند کیا گیا ہے۔

سری لنکا کو 3 ٹی ٹونٹی میچز میں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست کھانا پڑی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers