انٹرٹینمنٹقومی

ڈانس ویڈیو شئیر کرنے پر مہوش حیات پر مداحوں کی تنقید

اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہ ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ ہیوسٹن، امریکہ میں ہونے والی ایک ایوارڈ کی تقریب میں اپنی ڈانس پرفارمنس کی تیاری کر رہی ہیں۔

https://twitter.com/MehwishHayat/status/1181225523424432129

 

سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو ان کے ڈانس کے بولڈ اسٹیپس اور ان کا لباس کچھ خاصہ پسند نہ آیا۔ اس وجہ سے کافی صارفین نے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ احسن خان کے ساتھ ڈانس ریہرسل کر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ وہ اور احسن 5 برس بعد ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔

ایک صارف نے لکھا، “ریاست مدینہ، آپکا لباس اور تمغہ امتیاز…  تالیاں تو بنتی ہیں!”

روما نامی مداح نے اداکارہ سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے زیادہ بیہودہ کچھ نہیں ہوسکتا تھا؟ کیا آپ اس طرح پاکستان کی ثقافت کو پھیلا رہی ہیں؟

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers