بین الاقوامی

جنرل قمر باجوہ کا پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ۔ کمانڈر جنرل اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کے ساتھ ملاقات۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں۔ پاکستان قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پیپلز لبریشن آرمی ہیڈ کوارٹرز کے دورہ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آرمی چیف نے پیپلز لبریشن کے کمانڈر آرمی جنرل ہان ویگو اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس ملاقات میں پاک چین فوجی تعاون کو فروغ دینے پر بھی بات ہوئی۔ آرمی چیف نے چین کی عسکری قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی دردناک صورتحال کے حوالے سے بریف بھی کیا۔

آرمی چیف نے مؤقف اختیار کیا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرے۔ پاکستان امن کا منتظر ہے لیکن پاکستان اصولوں یا قومی وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

اس حوالے سے چینی فوج کی قیادت کی جانب سے امن کے مفاد میں پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل اور کردار کی تعریف بھی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان میں امن کے فروغ کے لیے کوششوں پر بھی بات تبادلہ خیال ہوا۔ اس کے علاوہ موجودہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کل سرکاری دورے پر چین گئے تھے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی چین کے دورے پر ہیں۔ آرمی چیف وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتوں میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers