بزنسقومی

ہنڈائی نشاط موٹر جنوری 2020 میں پروڈکشن شروع کرے گی

ایسے وقت میں جب پاکستان کا آٹو سیکٹر ہنگامہ آرائی سے گذر رہا ہے اور موجودہ کمپنیاں آپریشنل دنوں میں کمی کر رہے ہیں ، ہنڈائی نشاط موٹر پرائیوٹ لمیٹڈ نے ایک نئی کار ڈیجیٹل اسٹور کے ساتھ شروع کی ہے۔

Ioniq ہائبرڈ، جس میں 1.6 لیٹر GDI انجن ہے اور اس کی قیمت 6.399 ملین روپے ہے. ڈیجیٹل اسٹور پر نقاب کشائی کی گئی۔ اسٹور میں صارف ڈیجیٹائزڈ سسٹم کے ذریعے کار کی مختلف خصوصیات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ہنڈائی نشاط موٹر کے چیف آپریٹنگ آفیسر تاسوسیا ساٹو نے کہا کہ ہم جنوری 2020 میں مقامی پیداوار شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہنڈائی نشاط موٹر فیصل آباد میں 67 ایکڑ رقبے پر محیط ایک نئی مینوفیکچرنگ سہولیات قائم کر رہی ہے جس کی سالانہ پیداواری صلاحیت 15000 یونٹ ہے.

انہوں نے انکشاف کیا کہ نئی کمپنی ابتدا میں 20 فیصد مقامی حصوں کے ساتھ H-100 ہلکے تجارتی ٹرک تیار کرے گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers