قومیکھیل

تیسرے ٹی ٹونٹی میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹی ٹونٹی میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے میچ کیلئے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فاسٹ بولر محمد حسنین، بیٹسمین عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ افتخاراحمد، حارث سہیل، عثمان شنواری آج کے میچ میں ان ایکشن ہوں گے۔

دوسری جانب سری لنکا نے اپنی ٹیم من 5 تبدیلیاں کیں ہیں۔ سری لنکن کپتان کرونارتنے کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں تبدیلیوں کا مقصد نوجوانوں کو موقع دینا ہے۔ پاکستانی مداحوں کا شکر گزار ہوں۔

پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ میچ جیت کر سیریز کا اچھا اختتام کریں، امید ہے پاکستان میں آئندہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ ہوگی۔ ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ پر بہت خوش ہیں اور محظوظ ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں پہلے جبکہ سری لنکا آٹھویں نمبر پر ہے۔ سری لنکا نے پچھلے دو میچوں میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

سری لنکن ٹیم سیریز میں کلین سوئپ کیلئے پر عزم ہے۔ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔

شائیقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کے لیے فری شٹل سروس مہیا کی جارہی ہے۔ شائقین آج بھی چھکے، چوکوں کی بارش دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

آج کا میچ پاکستان کے لیے بھر ہور اہمیت کا حامل ہے۔ سٹار بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ باؤلعثمان سنواری امیدوں کا محور ہونگے۔ آل راؤنڈر شاداب خان، عماد وسیم اور فہیم اشرف سے بھی خاصی امیدیں وابستہ ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers