انٹرٹینمنٹقومی

عاطف اسلم کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں حمد پڑھیں گے

معروف کوک اسٹوڈیو میں گلوکار عاطف اسلم حمد کے ذریعے اپنی سریلی آواز کا جادو جگائیں گے۔ کوک اسٹوڈیو کے 12ویں سیزن کا آغاز 11 اکتوبر سے ہو گا۔ جس کی پہلی قسط  میں گلوکار عاطف اسلم کی جانب سے پڑھی گئی معروف حمد  ’وہی خدا ہے‘ نشر کی جائے گی۔

ویڈیو ویبسائٹ یو ٹیوب پر کل جاری کی جانے والی حمد  ’وہی خدا ہے‘ کی پروموشنل ویڈیو نے عوام میں کافی مقبولیت اختیار کی ہے۔ شائقین بے صبری سے اس کے نشر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اب تک پروموشنل ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو میں عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ وہ اس حمد کو اپنے بیٹے کے نام کرتے ہیں۔  جب وہ بڑا ہوگا تو اس کو سنے گا اور اسے خوشی ہوگی کے اس کے والد نے حمد پڑھی تھی۔

وہ اپنے آپ کو جانچ بھی سکے گا تا کہ وہ اپنا راستہ اور اللہ کو خود اپنے طریقے سے تلاش کرسکے۔

حمد  ’وہی خدا ہے‘ اصل میں  شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان نے پڑھی تھی۔ جسے کوکاسٹوڈیو کی جانب سے نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

کوک اسٹوڈیو کا یہ 12واں سیزن میوزیشن روہیل حیات نے پروڈیوس کیا ہے۔جنہوں نے کوک استوڈیو کے پہلے 6 سیزن بھی پروڈیوس کیے تھے۔

روہیل حیات کے بعد 7ویں سے 10واں سیزن معروف بینڈ اسٹرنگز نے پروڈیوس کیا تھا جبکہ 11 واں سیزن زوہیب قاضی اور ‘نوری بینڈ’ کے علی حمزہ نے پروڈیوس کیا تھا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کوک اسٹوڈیو میں عاطف اسلم پہلے بھی ایک صوفیانہ کلام “تاجدار حرم” پڑھ چکے ہیں جسے اب تک یو ٹیوب پر 261 ملین سے زائد لوگوں نے سنا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers