قومی

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے سپاہی نعمت ولی شہید

پاک وطن کا ایک اور بیٹا دھرتی پر قربان۔ چری کوٹ سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے سپاہی نعمت ولی شہید۔ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پاک فوج کا بھرپور جواب، بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، ہلاکتوں کی اطلاعات۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارت کی جانب سے چری کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں وطن عزیر کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 2 خواتین نے بھی زخمی ہوئی ہیں۔ خواتین کا تعلق سریا گاؤں سے ہے۔

شہید ہونے والے وطن کے سپوت کا نام سپاہی نعمت ولی ہے۔

بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی مورچوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پاک فوج نے ان تمام بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی پوسٹ کو کافی نقصان پہنچا اور بھارتی فوجیوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاعات ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے۔
دو روز پہلے بھی بھارتیڈپٹی کمشنر گورو آہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers