قومیٹیکنالوجی

فواد چوہدری نے ٹویٹر پر نیا شوشہ چھوڑ دیا

وزیر سائنس فواد چوہدری کا نیا شوشہ۔ پولیس ناکوں سے جان چھڑانے کے لیے تجاویز مانگ لیں۔ تین ہفتے کے اندر بہترین تجویز دینے والے کو 20 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے عوام سے پولیس ناکوں سے جان چھڑوانے کی تجویز مانگ لی۔

انہوں نے عوام کو چیلنج دیا کہ پولیس ناکوں سے ٹیکنالوجی کے ذریعے کیسے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے اس حوالے سے سب حکومت کو تجاویز پیش کریں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے عوام کو 3 ہفتوں میں اپنی اپنی تجویز پیش کرنے کا وقت دیا ہے۔ اس کے ساتح ساتھ بہترین آئیڈیا دینے والے شخص کو حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ فواد چوہدری کا ماننا ہے کہ پاکستان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے پر توجہ نہیں دی گئی۔ پاکستان کو مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے اس سے فائدہ حاصل کرنا ہوگا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دنوں قبل فواد چوہدری نے پہلا پاکستانی خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں پہلا پاکستانی خلا میں جائے گا، جس کی سلیکشن کا عمل 2020 میں شروع ہو جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 50 ناموں کو زیر غور لایا جائے گا جس کے بعد یہ لسٹ 25 ناموں تک محدود کر دی جائے گی-

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers