قومی

نوازشریف کو مروانے میں مریم نواز کا کلیدی کردار ہے: شیخ رشید

عمران خان 6 افراد کو این آر او دے دیں تو ساری تحریک ٹھس ہو جائے گی۔وزیرریلوے شیخ رشید کا دعویٰ۔ کہا کہ 6 میں سے 4 گرفتار، 2 ہونے والے ہیں اور ان میں سے ایک فضل الرحمان کا بندہ ہے۔ مولانا کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں 26 اکتوبر کو بتاؤں گا۔ دو بھائی پتہ نہیں اندر سے ایک ہیں یا دو۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے چیخ رشید کا کہنا تھا کہ 26 اکتوبرکو بتاؤں گا فضل الرحمان کس ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔  لیکن مولانا فضل الرحمان پھنسنے جا رہے ہیں۔ ان کے آگے کنواں جبکہ پیچھے کھائی ہے اور ابھی فضل الرحمان اور شہباز شریف کی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی ہے۔

شہباز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اُدھر بھی ہیں، اِدھر بھی۔ گیم ابھی فائنل نہیں ہوا اور اکھاڑے میں ابھی کوئی بھی نہیں اترا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان 6 افراد کو این آر او دے دیں تو ساری تحریک ٹھس ہو جائے گی۔ جن 6 افراد کی بات کررہا ہوں ان میں سے 4 گرفتار ہیں اور 2 ہونے والے ہیں۔ ان 2 میں ایک مولانا فضل الرحمان کا بندہ بھی شامل ہے۔

وزیراعظم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں قرضے حق مہر میں ملے تھے۔ عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا ہے ے اور روپے کی قدر کو استحکام دیا ہے۔ عمران خان مقدمات بنائیں گے تو درودیوار ہل جائیں گے۔

مسٔلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں جب کرفیو اٹھے گا تو لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلیں گے۔ عمران خان نے مودی کو پھنسا دیا ہے۔ مودی کی نہ جان چھوٹ سکتی ہے نا وہ بچ سکتا ہے۔ ، چین نے برملا کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ ہو گی تو آخری ہو گی۔  ہمارے پاس گنوانے کو کچھ نہیں مگر بھارت کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے

ریلوے کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے ایک سال کے دوران مسافر ٹرینوں سے 10 ارب روپے کمائے گئے ہیں۔ پانچ سال کے بجائے تین سال میں ریلوے کا خسارہ ختم کریں گے۔ ہم نے فریٹ ٹرین کو 80 کے بجائے 40 گھنٹوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ ایم ایل ون منصوبے سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔

نواز شریف کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بہتر رابطوں کیلئے نیب شفٹ کیا گیا ہے۔ نوازشریف کو مروانے میں مریم نواز کا کلیدی کردار ہے۔ اب دیکھیں حسن اور حسین نواز کیا کرتے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers