Uncategorizedقومی

پرنس ولیم اور اہلیہ کیٹ میڈلٹن کل پاکستان پہنچیں گے

شاہی جوڑا پیر کی رات کو 4 روزہ دورے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ جہاں نور کان ائیربیس پر پاکستانی حکام اور برطانوی ہائی کمشنر ریڈ کارپٹ پہ ان کا استقبال کریں گے۔ ان کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا جائے گا۔

پرنس ولیم، کیٹ میڈلٹن کے ساتھ ان کے شاہی گارڈز، طبی ماہرین اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی پاکستان پہنچے گی۔

15 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہونگی۔ ملاقات کے اگلے روز شاہی جوڑا لاہور جبکہ 17 اکتوبر کو چترال کا دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق منگل کو شاہی جوڑا ایک غیر سرکاری تنظیم کے توسط سے عوام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو شاہی جوڑا درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے تاہم یہ بہتر موسمی حالات سے مشروط ہوگا۔

18 اکتوبر بروز جمعے کو ان کے فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ دن قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شاہی جوڑے کا یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید بہتر کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ولیم کی ماں لیڈی ڈیانا 90 کی دہائی میں پاکستان آئیں تھیں اور انہوں نے عمران خان کی جانب سے بننے والے شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ کی تھی اور آج وہ پاکستان آ رہے ہیں جب عمران خان وزیراعظم ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہی جوڑا بچوں کے بغیر پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers