انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

باکس آفس کی ریس میں جوکر سرفہرست

ریلیز کے دس دن بعد بھی فلم جوکر سنیما گھروں میں اب تک سر فہرست ہے۔ 55 ملین ڈالرز کے بجٹ میں بننے والی فلم نے اب تک مجموعی طور پر 543 ملیں ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق باکس آفس پہ دوسرے نمبر پر اینی میٹڈ فلم ’دی ایڈمز فیملی‘ اور تیسرے نمبر پر ایکشن سے بھرپور فلم ’جیمنی مین‘ ہے۔

جوکر ایک 2019 کی امریکی نفسیاتی تھرلر فلم ہے جس کی ہدایتکاری ٹوڈ فلپس نے کی ہے۔ ڈی سی کامکس کے کرداروں پر مبنی اس فلم میں جوکین فینکس جوکر کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

فلم کی کہانی ایک جوکر آرٹسٹ کے گرد گھومتی ہے جو گوتھم نامی شہر میں رہتا ہے جہاں فساد اور جرم کثیر تعداد میں ہے۔

زندگی میں پیش آنے والی چند تلخ واقعات کی وجہ سے جوکر جرم کی دنیا میں داخل ہوتا ہے جس کے بعد وہ اپنے شیطانی منصوبوں سے لوگوں کو اذیت دیتا ہے۔

فلم میں کئی پر تشدد سینز بھی دکھائے گئے ہیں۔ کئی تجزیہ کاروں کی جانب سے اسے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ جوکر نے حقیقی دنیا میں ہونے والے تشدد کو متاثر کرنے کے خدشات بھی پیدا کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز کے موقع پر حالات خراب ہونے کا خدشہ بھی تھا۔ اسی لیے فلم کی ریلیز کے موقع پر امریکا بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی۔ ابھی تک اس فلم کے باعث ایسا کوئی پرتشدد واقعہ رونما نہیں ہوا۔

مجموعی طور پر فلم کو دنیا بھر میں مداحوں نے خوب سراہا ہے۔ سوشل میڈیا پر فلم کے خوب چرچے ہیں۔

جوکر کا 31 اگست 2019 کو 76ویں وینس بین الاقوامی فلمی میلے میں پریمیئر ہوا جہاں اسے گولڈن لائن ایوارڈ ملا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 543.9 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے جو کہ 2019 کی دسویں سب سے زیادہ کمانے والی فلم ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers