قومی

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ آج بیٹھے گی۔ ایران سعودی عرب تنازعہ زیر بحث آئے گا۔ سیاسی و معاشی صورتحال اور مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر بھی غور ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں سب سے پہلے سعودی عرب اور ایران کے تنازعے پر بحث ہو گی۔ وزیراعظم سعودی عرب اور ایران کے معاملے پرکابینہ کواعتماد میں لیں گے اور اپنے دورہ ایران کی بریفنگ بھی دیں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ ملک کی سیاسی اور معاشی حالت پہ غور و فکر ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو کیسے نمٹا جائے اجلاس میں اس پہ بھی بحث و مباحثہ ہو گا۔

اس کے علاوہ کابینہ 6 نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کے معاملے پرغور کرے گی۔ متروکہ وقف املاک کےاثاثہ جات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اسلام آباد ماسٹر پلان پر کابینہ کو بریفنگ ملے گی اور سی ڈی اے کی تنظیم نو پر بھی کابینہ کو بریف کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی، اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیشن ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران کی نامزدگی اور ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 جیسے معاملات بھی ایجنڈے میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عوامی مفادات سے متعلق اقدامات پرعمل درآمد رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک میں گندم کی صورتحال پر بھی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ وزيراعظم عمران خان اجلاس کے بعد کل سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دورہ سعودی عرب ميں وہ ايرانی رہنماؤں سے ملاقات پر بريفنگ ديں گے اور ایرانی صدر کا پیغام پہنچائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد اور دیگر اعلی حکام سے ملاقات متوقع ہے۔ ان کی ہر ممکن کوشش ہوگی کہ خلیج میں کشیدگی میں کمی آئے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers