بین الاقوامی

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے

امن کا پیغام لے کے وزیراعظم پاکستان عمران خان آج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہوں گے۔

وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کرینگے   ملاقاتوں میں وہ سعودی قیادت کو ایرانی حکام سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کریں گے۔

وزیر اعظم کی بھرپور کوشش ہو گی کہ خطہ خلیج میں ہونے والی کشیدگی پر قابو پایا جا سکے اور امن قائم کیا جا سکے۔  خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران میں مذاکرات کیلئے میزبانی کی بھی پیشکش کی ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے بھی آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم کا یہ دورہ ایک دن کا ہو گا۔ ملاقاتیں کر کے وہ وطن واپس آ جائیں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل عمران خان نے ایران کا دورہ کیا تھا۔ دورے میں انہوں نے ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں۔

صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ دوبرادر ملکوں کے درمیان سہولت کاری کرناچاہتے ہیں۔ سعودی عرب اور ایران ک مابین جنگ سے امن کے ساتھ معیشت کو بھی نقصان ہوگا۔ اس کے علاوہ جنگ کی صورت میں خطے میں غربت بھی پھیلے گی۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ جنگ سے تیل کی قیمتیں بڑھیں گی اور پھر دیگر ممالک پیسے کو لوگوں پر خرچ کرنے کے بجائے تیل خریدنے پر لگائیں گے۔

بولے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 70 ہزارجانیں قربان کیں۔ سعودی عرب اور ایران کے تنازع کو بھی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

دونوں ممالک کے تنازع کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا ہوگا۔ ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات حوصلہ افزائی رہی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers