قومی

پولیس اہلکار عہدے کا تقاضا بھول کر ملزم خورشید شاہ کے ہاتھ چومنے لگا

قانون کا احترام یا ملزم کا؟ پولیس اہلکار وردی کا تقاضا بھول گیا۔ احتساب عدالت کے باہر سب انسپکٹر شاہنواز خان نیب کے ملزم خورشید شاہ کے ہاتھ چومتا رہا۔ انوکھے پیار کی ویڈیو آپ نیوز پر نشر۔

وردی میں ملبوس سب انسپیکٹر نیب کے ملزم خورشید شاہ کے ہاتھ چومتا رہا

بریکنگ نیوز!! سکھر، قانون کا احترام یا ملزم کا؟وردی میں ملبوس سب انسپیکٹر نیب کے ملزم خورشید شاہ کے ہاتھ چومتا رہا۔۔۔#BreakingNews #KhurshidShah #Pakistan

Posted by Aap News on Tuesday, October 15, 2019

 

پی پی رہنما خورشیدشاہ کو آج سکھر کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ کمرۂ عدالت کے باہر خورشید شاہ پہنچے تو اندر جاتے وقت ان کا سامنا ایک پولیس والے سے ہوا جو اپنی وردی اور عہدے کا تقاضا بھول کر ان کے ہاتھ چومنے لگا۔

پولیس والے نے اس بات تک کا خیال نہ رکھا کہ خورشید شاہ اس وقت نیب کی حراست میں ہیں اور بطور ملزم عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔ پولیس افسر شاہنواز خان اس وقت ٹریفک زون سائٹ ایریا میں سب انشپکٹر کے عہدے پر براجمان ہے۔

بعدازاں نیب حکام کی جانب سے خورشید شاہ کو احتساب عدالت کے جج کے روبرو کلیا گیا۔ نیب کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ خورشید شاہ سے ہم ان کی آمدن کے ذرائع پوچھتے ہیں تو جواب میں کہتے ہیں فیملی سے پوچھ لو۔ ان کے ایک اکاؤنٹ میں 30کروڑ روپے کہاں سے آئے؟ جب اس متعلق ان سے پوچھتے ہیں تو وہ کوئی جواب نہیں دیتے۔

مزید کہا کہ خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کے کراچی، سکھر اور دیگر شہروں میں 105 بینک اکاونٹس موجود ہیں۔ پی پی رہنما نے اپنے مبینہ فرنٹ مین کے نام پر مختلف شہروں میں 83 جائیدادیں بھی بنائیں۔

اس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر میں آپ کو پورے 90 دن کا بھی ریمانڈ دے دوں تو آپ آخر میں بھی صرف الزامات کی فہرست لائیں گے۔ احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خورشید شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں 6 روز کی توسیع کر دی۔ اور نیب کو انہیں 21 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

خورشید شاہ کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ رکاوٹیں لگا کر روڈ کو بند کر دیا گیا تھا۔ جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی اطراف میں تعینات کی گئی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 18 ستمبر کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers