انٹرٹینمنٹقومی

اقراء عزیز کو گود میں اٹھانا یاسر حسین کو مہنگا پڑ گیا

حال ہی میں منگنی کرنے والی شوبز کی یہ جوڑی کو پھر سے مداحوں کی تنقید کا سامنا ہے۔ یاسر حسین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اقراء عزیز کے ساتھ اپنی چھٹیوں کی تصاویر شئیر کیں۔ ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر حسین نے اقراء عزیز کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ اور دونوں خوشی خوشی سے تصویر کھنچوا رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B3mgfoSjR5u

دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہو گئی جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو ایک آنکھ نہ بھائی۔ سوشل میڈیا پہ لوگوں نے دونوں کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سیدزادہ انیس نامی ایک صارف نے لکھا کہ ایک بیٹی اپنے باپ کے ساتھ میامی میں چھٹیاں گزار رہی ہے۔ خدا کرے ہر باپ کا سایہ اس کی بیٹی کے سر پر رہے۔

شمارا میمن نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ یہ ایک سستی شہرت حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔

 

شرجیل ملک نامی ایک صارف نے لکھا کہ عینک والا جن پارٹ 2!

 

اس کے علاوہ رِز خان نامی ایک صارف نے لکھا کہ اب یہ بکواس بند ہو جانی چاہیے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ چند ماہ قبل اداکار یاسر حسین نے ایوارڈ شو میں معروف اداکارہ اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے ہاں کرتے ہوئے یاسر کی جانب سے پیش کی جانے والی انگوٹھی پہن لی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers