قومی

شاہی جوڑے کی پاکستان آمد، اسلام آباد میں بچوں کے سکول کا دورہ

شاہی جوڑا گزشتہ رات پاکستان پہنچ گیا۔ نور خان ائیربیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہائی کمشنر نے ان کا استقبال کیا۔

وزیرخارجہ نے شاہی جوڑے کو گلدستہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان کے روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے بھی انہیں خوش آمدید کہا۔ ان کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیاان کو گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا.

اس کے بعد آج صبح شاہی جوڑے نے نے گرلز ہائی سکول اسلام آباد کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقاتیں کیں۔

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن نے اساتذہ سے بھی مصافحہ کیا۔ دونوں الگ الگ میزوں پر بچوں کے ساتھ بیٹھ گئے اور ان میں گھل مل گئے۔
شاہی جوڑے نے سکول میں مختلف شعبوں کا جائزہ بھی لیا۔

پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن 4 روزہ دورے پر پاکستان ہیں آج وہ صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

کل شاہی جوڑا لاہور جائے گا جبکہ 17 اکتوبر کو چترال کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق منگل کو شاہی جوڑا ایک غیر سرکاری تنظیم کے توسط سے عوام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو شاہی جوڑا درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے تاہم یہ بہتر موسمی حالات سے مشروط ہوگا۔ برطانوی مہمان پاکستان مانومنٹ پر خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے۔

18 اکتوبر بروز جمعے کو ان کے فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پرنس ولیم، کیٹ میڈلٹن کے ساتھ ان کے شاہی گارڈز، طبی ماہرین اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی پاکستان پہنچی ہے۔ جن کی کل تعداد 40 کے قریب ہے۔ برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers