انٹرٹینمنٹقومی

انجلینا جولی کی فلم میلیفیسنٹ 2، 18 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

انجلینا جولی کی فلم “میلیفیسنٹ: مسٹریس آف ایول”، 18 اکتوبر 2019 بروز جمعہ کو ریلیز ہونے والی ہے۔ “میلیفیسنٹ، مسٹریس آف ایول” ایک آنے والی امریکی سیاہ خیالی ایڈونچر فلم ہے۔

یہ 2014ء میں ریلیز ہونے والی فلم میلیفیسنٹ کا سیکوئل ہے۔ جس میں انجلینا جولی مرکزی کردار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

 

فلم کی ہدایتکاری جوآخیم ریننگ نے کی ہے جب کہ اسے لکھا لنڈا وولورٹن ، میکاہ فززمین-بلیو اور نوح ہارپسٹر نے ہے۔

میلیفیسنٹ 2014 کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی۔ اب شائقین اس کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ فلم توقع سے زیادہ جلد ریلیز ہونے جارہی ہے۔ میلیفیسنٹ 2 کی ریلیز کی تاریخ دراصل 26 مئی 2020 کو تھی۔ مگر فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کی ریلیز سے تصادم کی وجہ سے اس کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

میلیفیسنٹ 2 میں انجلینا جولی کے علاوہ مشیل پیفیفر کو ملکہ انگریس کی حیثیت سے کاسٹ کیا گیا ہے۔ باقی نئے اداکاروں میں ایڈ سکرین، ہیریس ڈکنسن اور چیئٹل ایجیفور شامل ہیں۔

میلیفیسنٹ کا پہلا پارٹ انجلیا جولی کے کیریئر کی وہ فلم تھی جس نے باکس آفس پہ سب سے زیادہ کمائی کی تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ بریڈ پٹ سے علیحدگی کے بعد انجلینا جولی نے اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرنے میں ایک سال کا وقت لیا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اسکرین پر واپس آنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ وہ اب اپنے خاندان کے لئے روٹی کمانے والی واحد فرد ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers