قومی

16 اکتوبر، یوم شہادت، نواب زادہ لیاقت علی خان

نوابزادہ لیاقت علی خان تحریک پاکستان کے سرکردہ رہنما اور قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد ساتھی تھے۔

 

آپ آکسفورڈ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اور خاندانی رئیس تھے۔ تحریک پاکستان میں مالی، علمی، اخلاقی اور سیاسی محاذوں پر آپ بانی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

آپ 1936ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔

آپ نے 15 اگست 1947 کو پاکستان کے پہلے وزیراعظم کے طور پر خلف اٹھایا اور چار برس تک اس عہدے پر فائز رہے۔

آپ نے اپنے دور اقتدار میں جواں مردی اور خوش اسلوبی سے پاکستان کو درپیش مسائل کا مقابلہ کیا۔

16 اکتوبر 1951 کو کمپنی باغ راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران آپ کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔

آپ کی گراں قدر ملی خدمات پر ہم آپ کے ممنون ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers