قومی

برطانوی شاہی جوڑا چترال پہنچ گیا

وہی ناز، وہی انداز، وہی اطوار۔ شہزادی کیٹ میڈلٹن کی ہر جھلک لیڈی ڈیانا کی یاد دلانے لگی۔ مشرقی ملبوسات شہزادی پر خوب جچے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن چترال پہنچ گئے۔ کوہ ہندوکش کے حسین نظاروں سے لطف اٹھایا۔

 

برطانیہ کا شاہی جوڑا بذریعہ ہیلی کاپٹر آج چترال پہنچ گیا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو روایتی لباس کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق شاہی جوڑے کو لیڈی ڈیانا کے چترال کے نوے کی دہائی کے یادگار دورے کی تصاویر کا البم پیش کیا گیا۔

اس کے بعد شاہی جورے نے ہیلی کاپٹر میں اڑان بھر کر ہندو کش کے دلکش نظاروں اور خوبصورت پہاروں کا لطف لیا۔

روشن آنکھیں، چہرے پر مسکراہٹ، سر پر چترالی ٹوپی، کاندھے پر روایتی گرم شال، چمڑے کی جیکٹ اور لانگ شوز پہنے شہزادی نے لیڈی ڈیانا کی یاد تازہ کرا دی۔

کل شاہی جوڑا لاہور جائے گا۔ لاہور میں وہ مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرے گا جبکہ گورنر پنجاب اور وزیراعلی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

British Royal Couple to visit Lahore for one day tour

برطانوی شاہی جوڑا کل ایک روزہ دورے کیلئے لاہور آئے گا۔۔۔مزید تفصیلات جانیئے اس رپورٹ میں#RoyalsVisitPakistan #AapNews #Pakistan

Posted by Aap News on Wednesday, October 16, 2019

 

ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو شاہی جوڑا درہ خیبر اور قلعہ خیبر کا دورہ بھی متوقع ہے تاہم یہ بہتر موسمی حالات سے مشروط ہوگا۔

18 اکتوبر بروز جمعے کو ان کے فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے کی صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers