بین الاقوامی

سعودی عرب میں خوفناک حادثہ، 35 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں خوفناک حادثہ۔ عمرہ زائرین کی بس میں آگ لگنے سے 35 افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے۔

حادثہ مدینہ منورہ سے 170 کلو میٹر دور علاقے الاکحل میں اس وقت پیش آیا جب غیر ملکیوں کو لے کر جانے والی بس ایک دوسری سامان سے لدی گاڑی سے ٹکر کھا گئی۔

اس خوفناک حادثے میں 35 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 3 ابھی تک زخمی ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایشیا اور عرب ممالک سے ہے۔ زخمی افراد کو الحمنا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان کی حالت بھی کافی تشویشناک ہے۔

مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس کے علاوہ واقع کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers