قومی

شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا

جی آیاں نوں، شہزادہ اور شہزادی آج لاہوریوں کے مہمان بنیں گے۔ شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے استقبال کیا۔ شاہی جوڑے کو صدارتی پروٹوکول دیا جائے گا۔پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن شاہی مسجد، ایس او ایس ویلج اور شوکت خانم ہسپتال جائیں گے۔

برطانوی شاہی جوڑا لاہور کے دورے پر پہنچ گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری سرور نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا لاہورائیرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ اور گورنر سے ملاقات کے بعد شاہی جوڑا بے سہارا بچوں سے ملنے ایس او ایس ولیج بھی جائے گا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بادشاہی مسجد میں مذہبی برداشت کے موضوع پر منعقد تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

اس کے علاوہ ان کی جانب سے علامہ اقبال کے مزار پر بھی خاضری دیے جانے کا امکان ہے۔

شاہی جوڑا اس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کرے گا جہاں ۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان شاہی جوڑے کا استقبال کرینگے۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن شوکت خانم ہسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ اپنا لاہور کا دورہ مکمل کرنے کے بعد شاہی جوڑا رات کو اسلام آباد رونہ ہو جائے گا۔

شاہی جوڑے کی لاہورآمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چھ ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔

ان کے شیڈول کے مطابق سیکیورٹی اور ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ تاریخی مقامات شاہی جوڑے کی آمد سے قبل عام عوام کے لیے بند ہوں گے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ برطانیہ کا شاہی جوڑا بذریعہ ہیلی کاپٹر کل چترال پہنچا تھا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو روایتی لباس کا تحفہ بھی پیش کیا گیا تھا۔

اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے کی صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تھا۔

18 اکتوبر بروز جمعے کو ان کے فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers