انٹرٹینمنٹقومی

شاہی جوڑے کے دورے سے پاکستان کی اصل تصویر ظاہر ہو گی: مہوش حیات

معروف اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ دنوں برطانوی جوڑے کے اعزاز میں منعقد کی جانے والے تقریب میں شرکت کی۔ جہاں ان کی ملاقات پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن سے ہوئی۔

ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ کل رات شاہی مہمانوں کے ساتھ مل کر واقعی خوشی ہوئی۔ ولیم ایک حقیقی زندگی کے پرنس چارمنگ ہیں اور یہاں موجود ہونے کی وجہ سے میں حقیقی طور پر پرجوش بھی تھی۔ امید ہے کہ اس دورے سے دنیا کو پاکستان کی اصل تصویر ظاہر کرنے میں مدد ملے گی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ برطانیہ کے پرنس ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں اس تقریب سے قبل برطانوی شاہی جوڑے کی صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تھا۔

18 اکتوبر بروز جمعے کو ان کے فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers