قومی

برطانوی شاہی جوڑا آج وطن واپس روانہ ہو گا

ہر پل خوشی ہر لمحہ چہروں پر مسکان، شاہی جوڑا لاہور سے حسین یادیں سمیٹ کر اسلام آباد پہنچ گیا۔ آج برطانیہ واپسی ہوگی۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن نے اسلام آباد جانے سے پہلے ایک بار پھر کچھ وقت ایس او ایس ویلج میں گزارا۔  بچوں کو تحائف دیے۔

شاہی جوڑے نے لاہور سے یادیں سمیٹنے کے بعد کچھ وقت دوبارہ ایس او ایس ویلج جا کر بچوں کے ساتھ گزارا۔ شاہی جوڑا آج اسلام آباد روانہ ہو گیا جہاں سے وہ واپس برطانیہ کے لیے اڑان بھرے گا۔

شاہی جوڑے نے بچوں کے ساتھ مل کر خوب رنگ جمایا اور ہنستے مسکراتے رہے۔ شاہی جوڑے نے بچوں کو تحائف بھی دیے۔

برطانوی شاہی جوڑے نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب چوہدری سرور سے ملاقات بھی کی۔

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن بادشاہی مسجد کا دورہ بھی کیا۔ وہاں  فرشی نشست میں شاہی جوڑے نے عقیدت سے تلاوت کلام پاک بھي سنی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ دورہ لاہور سے ایک دن پہلے برطانیہ کا شاہی جوڑا بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال پہنچا تھا۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے برطانوی شہزادے اور شہزادی کو روایتی ٹوپی پہنائی گئی تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو روایتی لباس کا تحفہ بھی پیش کیا گیا تھا۔

اس سے قبل برطانوی شاہی جوڑے کی صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی۔ وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ میڈلٹن کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔ شاہی جوڑے کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا تھا۔

برطانوی شاہی جوڑا آج اپنا دورہ پاکستان مکمل کر کے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers