قومیکھیل

سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا۔ بابر اعظم اور اظہر علی نئے کپتان مقرر

سرفراز احمد کو خراب فارم لے ڈوبی، تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے فارغ۔ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی اظہر علی کو دے دی گئی۔ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے لیے بابر اعظم مضبوط امیدوار۔ عماد وسیم کا نام بھی زیر غور۔

سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی تجربہ کار بیٹسمین

اظہر علی کو سونپنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت بھی نوجوان بلے باز بابراعظم کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

بابر اعظم اور اظہر علی دونوں اپنی کپتانی کے نئے دور کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز سے کریں گے۔

 

 

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ پاکستان ٹیم اور سرفراز احمد کی مایوس کن کارکردگی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے

سرفراز احمد کو بری فارم لے ڈوبی ہے۔ ان کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اس بات کا بھی امکان ہے کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

‏آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان 21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان بھی بہت جلد ہو گا۔

اظہر علی کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سیزن 20-2019 کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ ‏بابر اعظم کو آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2020 تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد کو برطانوی شاہی جوڑے کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور آمد پر بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں پاکستان نے چیمپئینز ٹرافی 2017 جیتی تھی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers