انٹرٹینمنٹقومی

اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

آج کل کے دور میں کوئی بھی اداکار یا فنکار کتنا مقبول ہے، اس بات کا اندازہ سماجی رابطوں کی ویبسائٹس پر اس کے فالوؤرز کی تعداد سے لگایا جا سکتا ہے۔ اسی حوالے سے پاکستان کی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ایک سنگ میل عبور کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ انسٹاگرام اس وقت عوام میں کافی مقبول ہے۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے تقریباً تمام ستارے اپنے پرستاروں سے رابطے میں رہنے کے لیے اسے روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتے ہیں۔

انسٹاگرام پر ماہرہ خان پاکستان کی وہ پہلی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں کے فالوؤرز کی تعداد 50 لاکھ ہو گئی ہے۔

 

ماہرہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ 50 لاکھ فالوورز ہونے پر جشن مناتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر کے بارے میں بھی بتارہی ہیں جسے لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں لائک کیا تھا۔

اداکارہ نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر دراصل ترکی میں ان کے ایک دوست کی شادی تھی مگر لوگ سمجھ بیٹھے کہ یہ ان کی منگنی کی تصویر ہے۔ اس تصویر پر آنے والے تبصرے پڑھ کر مجھے بہت ہنسی آئی۔

https://www.instagram.com/p/B3w9wHLJQez/

آپ کو بتاتے چلیں کہ ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش ترین خواتین میں شامل ہیں۔ وہ پاکستان کے لیے ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو سرحد پار جا کر بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

ماہرہ خان نے ٹیلیویژن اور فلم انڈسٹری میں خوب شہرت حاصل کی ہے۔ ماہرہ خان کی آنے والی فلم (مولا جٹ) کا شائیقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ماہرہ خان کے علاوہ انسٹاگرام پر ایمن خان کے اکاؤنٹ کو اب تک 47 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں جبکہ سجل علی کے اکاؤنٹ کو 42 لاکھ اور آئزہ خان کے اکاؤنٹ کو 41 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers