بزنسقومی

پاکستان کی معیشت ٹریک پر آ گئی: وزیراعظم عمران خان

پاکستان کی معیشت بہتری کے ٹریک پر۔ ایک سال میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 111.5 فیصد اضافہ۔ ترسیلات زر 15 فیصد بڑھی، برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ۔ کرنٹ اکاؤنت خسارہ گزشتہ 41 ماہ میں سب سے کم رہا۔ وزیراعظم عمران خان نے معیشت کی بہتری اقتصادی ٹیم کی کامیابی قرار دے دی۔

سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے معیشت کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے۔ اور انہوں نے معیشت میں بہتری کو اقتصادی ٹیم کی کامیابی قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم ایک سال کے اندر اندر ملکی معیشت کو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ جاری خسارے میں کمی آئی جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

 

ان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں لکھا گیا تھا کہ پاکستان کی برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملکی درآمدات میں 18.6 فیصد کمی لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں111.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ان کی جانب سے جاری کردہ دوسری ٹویٹ کے اعدادوشمار میں لکھا گیا تھا کہ غیر ملکی نجی سرمایہ کاری میں194 فیصد اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 41 ماہ کی کم ترین سطح پرآگیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ذرائع کے مطابق عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت غریب افراد کو آٹے کی تھیلیاں تقسیم کرنے کا پروگرام جلد شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers