قومی

حضرت داتا گنج بخش رحمة الله علیہ کے عرس کا دوسرا روز

لاہور میں حضرت داتا گنج بخش رحمة الله علیہ کے عرس کا دوسرا روز۔ ملک بھر سے زائرین کے داتا کی نگری میں ڈیرے۔ دھمال لنگر اور نذرونیاز کا سلسلہ زوروں پر۔ حضرت داتا گنج بخش رحمة الله علیہ کا سالانہ عرس 18 سے 20 صفر تک منایا جاتا ہے۔

حضرت داتا گنج بخش رحمة الله علیہ برصغیر پاک و ہند میں ایک انتہائی وسیع عقیدت مند صوفی بزرگوں میں سے ایک ہیں۔

حضرت داتا گنج بخش رحمة الله علیہ کے 976ویں تین روزہ عرس کا آغاز ہوا ہے جس کا آج دوسرا روز جاری ہے۔ ملک بھر سے لاہور میں زائرین کی آمد کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شریک ہو گئی ہے۔

سالانہ عرس کی تقریب کا آغاز دربار پر چادر پوشی کی رسم سے ہوا۔ گورنر اور وزیراعلی پنجاب افتتاحی تقریب میں شریک نہ ہو سکے جبکہ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، صمصام بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

عرس کے آغاز کے موقع پر دودھ کی سبیل کا افتتاح بھی کیا گیا۔ عرس مبارک کی تقریب میں ہر طرف درود و سلام و تلاوت قرآن پاک کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے زائرین کے خصوصی لنگر کے انتظامات کئے گئے ہیں۔صاحب حیثیت اور منتیں پوری ہونے والے افراد کی جانب سے بھی لنگر تقسیم کیا جارہا ہے۔

اس موقع پرعقیدت مندوں نے ڈھول پر دھمال ڈال کر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ پورے دربار کو پھولوں اور جگ مگ کرتی روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔

عرس تقریبات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اتوار کے روز اجتماعی دعا سے عرس کی تقریبات اختتام پذیر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ایس ایم ڈی سسٹم نہ چلنے کی وجہ سے عقیدت مند اور زائرین چادر پوشی کی تقریب براہ راست نہیں دیکھ سکے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share