قومی

بھارت کی سرحدی جارحیت، جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک

بھارت کی سرحدی جارحیت۔ رات کے اندھیرے میں مظفر آباد نیلم اور جہلم ویلی کے مختلف سیکٹرز میں آبادی پر گولے برسائے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق 5 شہری شہید۔8 زخمی ہوئے۔ 6 مکان، 4 دکانیں اور 7 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

سماجی رابطے کی ویباسائٹ ٹویٹر پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شاہ کوٹ، نوسیری اور جوڑا سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 9 بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 2 بھارتی بنکرز تباہ کیے۔ کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔ اس کے علاوہ  بھارتی فائرنگ سے ایک جوان لانس نائیک زاہد اور 3شہری شہید ہو گئے۔

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بھارت مبینہ کیمپوں کونشانہ بنانے کی آڑ میں معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہا ہے لیکن بھارت کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔

اپنے جھوٹے دعوؤں کو درست ثابت کرنے کے لئے ہندوستانی جھوٹ اور اس کی جھوٹی کارروائی کی تیاریوں کو حقیقت کے ساتھ بے نقاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زخمی شہریوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔  ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو آزاد جموں و کشمیر تک رسائی حاصل ہے۔ یہ آزادی مقبوضہ کشمیر میں دستیاب نہیں۔

ایک اور ٹویٹر پیغام میں ان  کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج لاشوں کو چننے اور زخمی فوجیوں کو نکالنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ہندوستانی فوج سفید جھنڈا اٹھا رہی ہے۔ انہیں یہ  بلاامتیاز فائرنگ شروع کرنے سے پہلے سمجھنا چاہئے۔ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرکے فوجی اصولوں کا احترام کریں۔

اپنے آخری ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دو اور زخمی شہری دم توڑ گئے ہیں۔ 5 شہری شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے موثر اور موزوں جواب کے بعد اپنی ہلاکتوں اور زخمیوں کو انخلا کرنے کے لئے بھارتی بندوقیں خاموش ہیں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers