قومی

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا چہلم عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

شہدائے کربلا کو سلام، نواسہ رسولﷺ اور ان کے رفقاء کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس اور جلوس کا اہتمام۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات۔ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی۔

نواسہ رسولﷺ اور ان کے رفقاء کا چہلم آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی کے تحت دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جب کہ ملک بھر کے مختلف شہروں بالخصوص کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں چہلم کے موقع پر ہفتہ کی رات کو ہی جلوس کی گزر گاہوں کو کنيٹنر لگا کر سيل کردیا گیا تھا۔

کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر محفل خراساں روڈ، پیپلز چورنگی سے پریڈی اسٹریٹ صدر اور پحر ایماے جناح روڈ پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی کے لیے پولیس کے 5313 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ آئی جی سندھ نے احکاما ت جاری کیے ہیں کہ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنایا جائے کیونکہ سیکیورٹی اقدامات پر کوئی بھی لاپرواہی ناقابل برداشت ہے۔

مختلف تنظیموں کی جانب سے طبی امدادی کیمپ اور سبیلیں بھی جلوس کی گزر گاہوں پر لگائی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں چہلم کی سیکیورٹی کے حوالے سے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے علاوہ زائرین کو چار سطحی سیکیورٹی حصار سے گزارا جائے گا۔ مرکزی جلوس دہلی گیٹ سے برآمد ہوگا۔

راولپنڈی میں بھی چہلم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسين تيلی محلہ سے برآمد ہوگا اور رات کو جامع مسجد والی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔ حساس مقامات پر رينجرز کی نفری کو بھی تعينات کيا گيا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers