قومی

وزیراعظم عمران خان کی کراچی میں اتحادیوں اور پارٹی اراکین سے ملاقات

وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات۔ فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار۔ مئیرکراچی کا بلدیاتی اختیارات 140 کے انخلاع کا مطالبہ۔ وزیراعظم سے گورنر سندھ اور پارٹی رہنماء بھی ملے۔ سندھ میں ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کراچی کے ایک روزہ دورے پر ہیں۔ وزیراعظم کا گورنر سندھ عمران اسماعیل نے استقبال کیا۔ گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران نے خان خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی۔ اتحادیوں نے فواد چوہدری کے بیان پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ اس کے علاوہ پارٹی دفاتر کی واپسی اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ گورنر ہاؤس سندح میں ہی وزیراعظم نے پارٹی کے اراکین سندھ اسمبلی سے بھی ملاقات کی۔ سب نے سندھ میں ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ممبران نے وزیراعظم سے شکوہ کیا کہ وزراء انہیں نظر انداز کرتے ہیں، جس کی وجہ سے مینڈیٹ ملنے کا باوجود بھی وہ ڈلیور نہیں کر پارہے۔

ذرائع کے مطابق ممبران نے گزارش کی کہ کراچی کے لئے اعلان کیے جانے والے 162 ارب جاری کیے جائیں۔ کے-الیکٹرک کی غفلت سے جاں بحق افراد کے لواحقين کو بھی معاوضہ دیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمز پر عمل جلد شروع ہوگا۔ اور انہوں نے وفاقی وزراء کو کراچی کے ممبران اسمبلی سے رابطے مزید بڑھانے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا معاشی خسارہ ورثے میں ملا ہے لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہت حد تک بہتر ہو چکی ہے۔ کراچی ميں پانی، ٹرانسپورٹ اور ويسٹ مینجمنٹ کے مسائل ہيں۔

عوامی فلاح کے لیے وفاق کراچی کے مسائل حل کرنے ميں حصہ ڈال رہا ہے۔ نیا بلدياتی نظام کراچی کے مسائل کا حل نکالنے ميں معاون ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کے عوام اور کراچی کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا۔ سندھ کے معاشی حالات کرپشن کے باعث خراب ہوئے۔

وزیر اعظم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ”احساس” اور “صحت انصاف” پروگرامز کو اندرون سندھ تک وسعت دی جائے گی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی کراچی سے تعلق رکھنے والی تمام بڑی لیڈرشپ موجود تھی۔

وزیراعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر سندھ حکومت کو ایک بار پھر نظر انداز کیا گیا ہے۔ ان کی وزیر اعلیٰ سمیت سندھ کے کسی حکومتی نمائندے سے ملاقات طے نہیں کی گئی۔

وزیراعطم بننے کے بعد عمران خان کا کراچی کا چوتھا دورہ ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers