انٹرٹینمنٹقومی

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ وزیراعظم ہاؤس کیسے پہنچیں، تحقیقات شروع

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ اعلیٰ سطح کے حکومتی دفاتر تک پہنچ چکی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے انہون نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں ہیں اور ایسے اعلیٰ سطح کے دفتر میں حریم شاہ آخر کیسے پہنچ گئیں۔

ایسے دفاتر میں انہیں ٹک ٹاک بنانے کی اجازت کس نے دی؟ حریم شاہ اس سے پہلے بھی متنازع ویڈیو بنا کر شہرے حاصل کرچکیں ہیں۔

اس سے پہلے انہوں نے فیاض الحسن چوہان اور صحافی مبشر لقمان کے ساتھ بھی ٹک ٹاک بنا کر شہرت سمیٹی تھی۔ حریم شاہ نے بھارتی گانے پر تک ٹاک بنایا ہے۔

انٹیلیجنس بیورو نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ وزیراعظم آفس میں بغیر سیکیورٹی کلئیرنس اور پاس کے داخلہ ممنوع ہے۔ اب تحقیقات ہو گی کہ حریم شاہ کو داخلے کی اجازت کس نے دی۔

ذرائع کے مطابق حریم شاہ کے داخلے میں وزیراعظم آفس کے سنئیر حکام ملوث ہو سکتے ہیں۔

حریم شاہ وزیراعظم آفس کے کمیٹی روم میں نہ صرف داخل ہوئیں بلکہ انہوں نے اس میں ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنا کر شئیر کی ہے۔ ان کا وہاں اعلی سطح کی کرسیوں پہ بغیر اجازت بیٹھنا آداب کی خلاف ورزی بھی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ حریم شاہ نے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور ٹک ٹاک پر شئیر کی تھی۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی اور لوگوں کی جانب سے شدید غصے اور ناراضگی کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے جس کی بناء پر حریم شاہ کو اعلیٰ سطح کے دفتر تک رسائی دی گئی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers