انٹرٹینمنٹقومی

مہوش حیات اور شاہ ویر جعفری کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات اور یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کی شادی شدہ جوڑے کے لباس میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہونے لگ گئیں۔ شروع میں تو دونوں کے مداح حیران ہو گئے کہ کیا واقعی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں؟

دلہا اوردلہن کا لباس زیب تن کیے دونوں ایک گاڑی میں بیٹھے ہیں جس پر ’’جسٹ میرڈ ‘‘ کا بورڈ لگا ہے۔

شاہ ویرجعفری نے تصاویر انسٹا گرام پہ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ مہوش حیات تم سے شادی کرکے بہت اچھا لگا۔ پھر کبھی کہیں ملیں گے۔

https://www.instagram.com/p/B34ZihaltXI/?utm_source=ig_web_copy_link

مہوش حیات نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ جلد ہی ملیں گے‘۔

کچھ مداحوں نے تو سوشل میڈِا پر شادی میں مدعو نہ کرنے کا شکوہ بھی کرڈالا جبکہ کچھ صارفین و مداحوں نے نئی زندگی شروع کرنے پر دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

لیکن حقیقت میں دونوں پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

ایک اور تصویر میں ابرارالحق بھی نظر آرہے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں نے حقیقی طور پر شادی نہیں کی بلکہ دونوں ایک ساتھ کسی میوزک ویڈیو میں کام کررہے۔

 

فی الحال ویڈیو کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں لیکن امید ہے کہ ابرارالحق مداحوں کیلئے اسے جلد ریلیز کریں گے۔ مداحوں میں خوشی کی لہر دور اٹھی ہے، وہ ویڈیو کی ریلیز تک اب دن گنتے رہیں گے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers