انٹرٹینمنٹقومی

فلم “قائدِاعظم زندہ باد” میں فہد مصطفٰی کے ساتھ ماہرہ خان رونما ہونگی

فلم والا پروڈکشن کے زیر سایہ بننے والی نئی فلم “قائدِاعظم زندہ باد” میں فہد مصطفٰی کے ساتھ معروف اداکارہ ماہرہ خان کو کاسٹ کر لیا گیا ہے۔ فلم کے ہدایتکار نبیل قریشی ہونگے۔

یہ پہلی دفع ہو گا کہ شائقین کو دونوں ستاروں کو ایک ساتھ اسکرین پہ دیکھنے کا موقع ملے گا۔ اس سے قبل دونوں نے پہلے کبھی کسی پراجکٹ میں کام نہیں کیا۔

فلم کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے جو معاشرے میں بدنام پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کیشوٹنگ جلد ہی شروع ہو گی۔ فلم اگلے سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم میں کاسٹنگ کا اعلان اداکارہ ماہرہ خان نے نبیل قریشی کی ٹویٹ کا ہاں میں جواب دیتے ہوئے کیا۔

 

آپ کو بتاتے چلیں کہ نبیل قریشی، فضا علی اور فہد مصطفی نے  اب تک ایک ساتھ 4 فلموں میں کام کیا ہے۔ جن میں سپر ہٹ فلمیں نامعلوم افراد، ایکٹر ان لا، نامعلوم افراد 2 اور لوڈ ویڈنگ شامل ہیں۔ یہ ان کی ایک ساتھ 5ویں فلم ہو گی۔

فہد مصطفٰی کی کوئی بھی فلم اب تک باکس آفس پر ناکام نہیں ہوئی، اس لحاظ سے انہیں پاکستان کا سلمان خان بھی کہا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہرہ خان نے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ بطور اداکار فہد مصطفیٰ کی بے حد عزت کرتی ہیں۔ انہوں نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا لیکن وہ فہد کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers