انٹرٹینمنٹقومی

ابرار الحق کا گانا “بِلّو” کوک اسٹوڈیو نے ریلیز کر دیا

معروف گلوکار ابرارلحق نے کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 میں اپنا صدا بہار مقبول گانا “بِلّو” پھر سے گایا ہے۔ آج کوک اسٹوڈیو کی جانب سے گانا ریلیز کر دیا گیا ہے اور ریلیز ہوتے ہی گانا سوشل میڈیا پہ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔

یہ گانا گلوکار ابرار الحق کے کیرئیر کا سب سے پہلا گانا تھا جس کے بول انہوں نے خود لکھے تھے۔ ستمبر 1995 میں ریلیز ہونے والا گانا بقول ابرار الحق ان کے کرئیر کے لیے گیم چینجر ثابت ہوا اور اس گانے کو بننے میں تقریباً 2 سال کا عرصہ لگا۔

اب 24 سال بعد کوک اسٹوڈیو کی جانب سے اس گانے کو نئے میوزیکل آلات سے دوبارہ کمپوز کر کے پیش کیا گیا ہے۔ مداحوں کو اس کا نیا ورژن بھی بہت پسند آ رہا ہے اور آج سوشل میڈیا پر گانا ٹرینڈنگ میں ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل عاطف اسلم نے بھی کوک اسٹوڈیو میں حمد پڑھی تھی جسے مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers