قومی

ہم نواز شریف کی صحت کےلئے دعا گو ہیں: شیخ رشید

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کی سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا۔ کہا آصف علی زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں۔ ان کی بیماری پر باہر جانے کے رستے تلاش کیے جا رہے ہیں۔ علاج کے حوالے سے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے۔

Sheikh Rasheed's Press Conference | 25 October 2019 | Aap News

پہلے ہی کہا تھا شریف خاندان کنجوس ہے، ایک روپیہ نہیں دے گا، شیخ رشید آزادی مارچ کی آڑ میں کچھ غلط کیا گیا تو قانون حرکت میں آئیگا، شیخ رشید #SheikhRasheed #MaulanaFazalurRehman #JUI #AzadiMarch #AapNews

Posted by Aap News on Friday, October 25, 2019

 

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نواز شریف کی صحت کےلئے دعا گو ہیں۔ آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ جو بھی فیصلہ دے گی ہم اس کا احترام کریں گے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نوازشریف کو صحت عطا کریں۔ جب بھی ان کی صحت خراب ہوتی ہے تو ان کے لیے باہر کے دروازے کھل جاتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان زندگی کا بہت بڑا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں۔ پہلی بارمولانا یکطرفہ کھیل رہے ہیں۔ فیصلہ 10 نومبر سے پہلے ہو جائے گا۔ مولانا اسلام کے بجائے اسلام آباد کیلئے نکل رہے ہیں اور انہیں مارچ کیلئے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجازت مل سکتی ہے اگر لیکن کسی نے سپریم کورٹ کی ہدایت کو کراس کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزادی مارچ قانون کے مطابق ہو تو ہمیں کوئی مسٔلہ نہیں۔ پاکستان کو ابھی اندر سے خطرہ ہے۔ سرحدوں پر کوئی خطرہ نہیں۔ اس آزادی مارچ کے چلمن کے پیچھے شرارتیں بھی ہو سکتی ہیں۔ اس وقت فضل الرحمان دونوں پارٹیوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

آصف زرداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نواز شریف سے زیادہ بیمار ہیں لیکن زرداری روتا نہیں ہے کہ میں مر گیا۔ آصف زرداری بانٹ کر کھاتا ہے وہ کچھ نہ کچھ دے دے گا۔ ملک کو لوٹنے والا کنجوس نواز شریف خاندان ایک روپیہ نہیں دے گا۔ آصف زرداری نے نواز شریف سے اچھی جیل کاٹی ہے۔

وفاقی وزیر نے بھارت کو للکار کر کہا کہ بھارت نے پاکستان پر یلغار کی تو اس کو بھرپورجواب دیں گے۔ دنیا میں پاکستان جیسی بہادر فوج اور قوم نہیں ہے۔

انہوں نے ریلوے پہ بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی آمدن 180 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ ہم نے اپنے اخراجات پر قابو پایا ہے۔ 138 مسافر اور 16 مال بردارٹرینیں چل رہی ہیں۔ ریلوے پولیس کی 50 فیصد تنخواہ بڑھا دی ہے۔ یلوے پولیس کی تنخواہیں بھی اب پنجاب پولیس کے برابر کر دی ہیں۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share