بین الاقوامی

بھارتی اخبار نے اپنے آرمی چیف بپن راوت کا کچا چٹھہ کھول دیا

ایکسٹینشن اور نئے عہدے کا لالچ، بھارتی آرمی چیف بپن راوت بی جے پی کے ترجمان بن گئے۔ بھارتی اخبار نے کچا چٹھہ کھول دیا۔ دی پرنٹ نے لکھا کہ ہریانا اور مہاراشرا میں پولنگ سے پہلے سرجیکل سٹرائیک کا دعوٰی سیاسی تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی بھارتی چیف کو آئینہ دکھا دیا کہا کہ بیان انتخابی مفاد کے لیے دیا گیا۔

کیا سکھ جنرل کو قتل کرنے کی سازش کی گئی ؟

کیا سکھ جنرل کو قتل کرنے کی سازش کی گئی ؟نئے آرمی چیف کے تین امید واروں میں جنرل رنبیر سنگھ بھی شامل تھے#IndianArmy #NarendraModi #GeneralRanbirSingh #AapNews

Posted by Aap News on Saturday, October 26, 2019

 

بھارتی اخبار دی پرنٹ کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر کی صبح بی جے پی کے میڈیا سیل سے صحافیوں کو پیغام آیا کہ ایل او سی پر ہونے والی گزشتہ رات کی جھڑپ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیں۔ اس کے علاوہ 20 مجاہدین کے مارے جانے اور 100 کے زخمی ہونے کی خبر چلائیں۔

20 اکتوبر کی دوپہر بھارتی فوج کی جانب سے صحافیوں کو کیے گئے میسج میں سرجیکل اسٹرائیک کی خبر کو مسترد کیا گیا اور ایسی خبریں چلانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اسی رات اچانک بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا ویڈیو پیغام نشر ہوا۔ جس میں انہوں نے ایل او سی پر مبینہ دہشت گردوں کے کیمپ تباہ کرنے کا دعوٰی کیا۔

بھارتی اخبار دی پرنٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے حاضر سروس افسر حیران ہیں کہ بپن راوت نے معمولی جھڑپ کو سرجیکل اسٹرائیک کا نام کیوں دیا۔ ہریانا اور مہاراشرا میں پولنگ سے پہلے سرجیکل سٹرائیک کا دعوٰی سیاسی تھا۔

بھارتی جنرل بپن راوت دسمبر میں رٹائر ہو رہے ہیں۔ اخبار کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے ان کو ایکسٹنشن دینے کے لیے چیف آف ڈیفنس سٹاف کا نیا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ 2016 میں جب جنرل بپن راوت کو بھارتی فوج کا آرمی چیف بنایا گیا تھا تو یہ چوتھے نمبر پر تھے۔ مودی حکومت کی جانب سے ان کے سینئیرز پر ان کو فوقیت دی گئی تھی۔ اسی دوران بی جے پی ایک مسلمان جنرل کو بھی سپر سیڈ کروا چکی ہے۔

بھارتی آرمی چیف اس لابی کو خوش کرنے کے لیے کبھی سرجیکل اسٹرائیک تو کبھی لانچنگ پیڈ کی بات کرتے ہیں جو انہیں اس عہدے تک لے کر آئی ہے۔ کچھ بھارتی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ بپن راوت نے بھارتی فوج کو سیاسی بنا کر رکھ دیا ہے۔

Comment here

instagram default popup image round
Follow Me
502k 100k 3 month ago
Share