انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

سلمان خان کی فلم دبنگ 3 کا ٹریلر ٹرینڈنگ میں نمبر 1

بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کی نئی فلم دبنگ 3 کا ٹریلر معروف ویڈیو ویبسائٹ یو ٹیوب پر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹریلر یوٹیوب پہ ابھی تک ٹرینڈنگ میں نمبر 1 پر ہے۔ ابھی تک 3 کروڑ سے زائد لوگوں نے ٹریلر کو دیکھ لیا ہے۔

ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی ہے۔ تمام مداح سلمان خان کو ایک بار پھر سے سنیما اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں۔

فلم دبنگ 3، دبنگ فلم کا تیسرا سیکوئل ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ سیکوئل بھی پہلے 2 سیکوئلز کی طرح سپر ہٹ ہو گا۔ فلم دبنگ 3 میں سلمان خان پھر سے چلبل پانڈے کے کردار میں شوخ، مزاکیہ اور چلبلے انداز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

سلمان خان کے ساتھ لیڈ رول میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا نظر آئیں گی۔ فلم کی ہدایتکاری معروف کوریوگرافر پربھَو دیوا نے کی ہے جب کہ اس کو پروڈیوس ارباز خان نے کیا ہے۔

فلم 20 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers