قومی

نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنا منع

کشمیریوں کے قاتل کو پاکستان کی حدود سے گزرنے نہیں دیں گے۔ پاکستان کا نریندر مودی کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ۔ نریندر مودی نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت لی تھی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ نریندر مودی نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

پاکستان نے نریندر مودی کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں پر جبر کر رہا ہے۔ اس لیے فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر کے سیاہ دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر کو تحریری طور پر اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers