قومیکھیل

آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی20 میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی

دوسرے ٹی20 میں آسٹریلیا نے باآسانی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کرکٹ ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے افتخار احمد 62 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن ایگر نے 2 شکار کیے۔ اس کے علاوہ پیٹ کمنز اور رچرڈسن کے حصے میں صرف ایک ایک وکٹ ہی آ سکی۔

150 رنز کا تعاقب آسٹریلیا نے صرف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ آسٹریلوی ٹیم کا آغاز مناسب تھا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے لیکن حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے جارحانہ بلےبازی کی۔

انہوں نے 51 گیندوں میں 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

3 ٹی20 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی۔

سیریز کا تیسرہ اورآخری میچ 8 نومبر کو پرتھ میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 کو کھیلا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers