انٹرٹینمنٹقومی

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

معروف ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کرتا جا رہا ہے۔

ڈرامے کی پچھلی تینوں قسطیں اپنی سلاٹ میں ریٹنگ میں سب سے آگے رہی ہیں۔

 

مداحوں کی جانب سے نہ صرف آئزہ خان، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے بلکہ ڈرامے میں بولے جانے والے ڈئیلاگز کی بھی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

حالیہ قسط میں بولے جانے والا ڈئیلاگ ’دو ٹکے کی لڑکی‘سوشل مِڈیا پر میمز کی زد میں آ کر بے شمار وائرل ہوا ہے۔

https://twitter.com/MerayPaasTumHo/status/1191051620165079040

ایک ٹویٹ میں ڈرامے کے کردار کو مخاطب کر کے لکھا گیا کہ شہوار صاحب 50 ملین کے ساتھ ٹیکس بھی دینا پڑتا۔ شئیر کی جانے والی تصویر میں وزیراعظم عمران خان کی تصویر کو بھی گرافکس کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔

ڈرامے کی تمام قسطیں یوٹیوب پہ ٹرینڈنگ میں آ رہی ہیں۔
ٹویٹر پر سہرش نامی صارف نے ڈائیلاگ کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ڈائیلاگز کے معاملے میں کوئی بھی پاکستان کو ہرا نہیں سکتا۔

https://twitter.com/sehrishjsultan/status/1190705513366986753

دائم شہزاد نامی صارف نے لکھا کہ آپ کردار سے نفرت کر سکتے ہیں لیکن اداکار سے نہیں۔

https://twitter.com/spoidy_64/status/1190985787841626112

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ آئزہ خان کسی ڈرامے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ معروف رائٹر و شاعر خلیل الرحمان قمر کی تحریر ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers