قومی

مولانا فضل الرحمان جارہے ہیں: شیخ رشید کی پیشگوئی

مولانا جارہے ہیں، اسلام آباد پرسکون ہو رہا ہے۔ چیخ رشید کی تازہ پیشگوئی۔

سوشل میڈیا پہ جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پیشگوئی کر دی کہ مولانا جارہے ہیں، اسلام آباد پرسکون ہوگا۔ حکومت انشااللہ اپنے 5 سال پورے کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں کنٹینر پر جو زبان استعمال کی گئی وہ ملکی مفاد میں نہیں۔

بولے کہ ہندوستان یہی چاہتا ہے کہ پاکستان کے عسکری اداروں پر تنقید ہو۔ اس کی خواہش ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پیچھے چلا جائے۔ محمود خان اچکزئی جیسے لوگوں کو ساتھ ملا کر ملک کے خلاف انتشار کا تاثر نہیں دینا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوشی ہے کہ عمران خان اور اس کی حکومت نے دانشمندی سے مسئلے کو ہینڈل کیا ہے۔

 

آپ کو بتاتے چلیں کہ معاشی بدحالی اور جنرل الیکشن میں دھاندلی کو بنیاد بنا کر مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر سے حکومت کے خلاف مارچ شروع کر کے اسلام آباد میں پشاور موڑ پر دھرنا دے رکھا ہے۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers