قومی

شیخ رشید 69 برس کے ہو گئے

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید آج اپنی 69 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شیخ رشید اپنے عوامی انداز کی وجہ سے خاصی شہرت کے حامل ہیں۔

شیخ رشید کے چاہنے والے نہ صرف ان کے آبائی حلقہ بلکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موجود ہیں۔

اس موجودہ قومی اسمبلی میں شیخ رشید سینئر ترین سیاستدانوں میں سے ایک ہیں۔ انہون نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز ایوب خان کے دور سے سٹوڈنٹ پولیٹِکس سے کیا۔

وفاقی وزیر 1985 سے لر کر 2002 تک کے چھ جنرل انتخابات میں لگاتار قومی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے۔ وہ وفاقی وزیر برائے کھیل، اطلاعات و نشریات اور ریلوے کے منصب پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

2008 اور 2010 کے انتخابات میں اپنے آبائی حلقے میں شکست کھانے کے بعد انہوں نے اپنی پارٹی عوامی مسلم لیگ کی بنیاد رکھی اور 2013 اور 2018 کے جنرل انتخابات میں پی ٹی آئی کے اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑ کر وہ دوبارہ دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

اپنی سالگرہ کے موقع پر شیخ رشید نے ٹویٹر کا میدان سنبھال لیا۔ سالگرہ کے دن ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کے دن نیک خواہشات کے اظہارپر شکر گزار ہوں۔ آج سے ٹویٹر کے ذریعے آپ تک پہنچنے کا آغازکر رہا ہوں۔ ہفتے میں ایک یا دو باراپنی سیاسی رائے کا اظہار کرونگا۔ دعا کریں کہ وہ لوگ جو ملکی مفاد کے خلاف دھرنے دے رہے ہیں اور مسئلہ کشمیر کوبری طرح متاثر کر رہے ہیں،اللہ انہیں ہدایت دے۔

 

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers