قومی

جمائما نے مفتی کفایت اللہ کو نام نہاد مولانا قرار دے دیا

جے یو آئی(ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کا بیان ان کے لیے جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔ باقی کی رہی سہی کثر جمائما کے ردِعمل سے نکل گئی جنہوں نے اپنے تنقیدی ٹویٹ میں بہت کچھ کہہ دیا۔

 

مفتی کفایت اللہ کے وکی لیکس سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر جمائما گولڈ سمتھ بھی بول پڑیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ بظاہر ان کا ایک کزن ہے جس کا نام وکی ہے اور وہ وکی لیکس کا بانی نہیں ہے۔ ان کا جو کزن ہے وہ عمران خان کا حمایتی اور یہودی ایجنڈے پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب ایک ایسے آدمی کا کہنا ہے جو کہ ایک نام نہاد مذہبی اسکالر ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ کا ردِعمل جے یو آئی (ف) کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے وکی لیکس کے بارے میں آپ نیوز کے پروگرام دی ایڈیٹوریل میں دیے گئے بیان میں سامنے آیا۔

اینکر جمیل فاروقی نے جب مفتی کفایت اللہ سے وکی لیکس کی جانب سے کیے گئے مولانا فضل الرحمان کے انکشافات پر سوال کیا تو مفتی کفایت اللہ نے ڈھٹائی کے ساتھ کہہ ڈالا کہ وکی جمائما کا کزن ہے۔

سچ کہتے ہیں کہ بولیں تو سوچ سمجھ کر بولیں۔ جے یو آئی کے رہنماء کو اگر وکی لیکس کے بارے میں معلومات نہ تھیں تو انہیں چاہیے تھا کہ وہ بے بنیاد الزام لگانے سے بھی گریز کریں۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers