قومی

دھرنا یا مارچ سیاسی ہے، فوج کا کوئی تعلق نہیں: میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ دھرنا یا مارچ سیاسی سرگرمی ہے اس سے بطور ادارہ فوج کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاک فوج غیر جانبدار ادارہ ہے جو کسی الزام تراشی کا جواب نہیں دیتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔

دھرنا یا مارچ سیاسی سر گرمی بطور ادارہ فوج کا کوئی تعلق نہیں: ڈی جی ٓائی ایس پی آر

دھرنا یا مارچ سیاسی سر گرمی بطور ادارہ فوج کا کوئی تعلق نہیں: ڈی جی ٓائی ایس پی آر#AapNews #JUIDharna #DGISPR

Posted by Aap News on Thursday, November 7, 2019

 

فوج صرف حکومت کے احکامات پر عمل کرتی ہے۔  2014 کے دھرنے کے وقت بھی فوج نے حکومت کا ساتھ دیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اس طرح کے بیانات آ رہے تھے اور میں نے اس حساب  سے ان کا جواب بھی دیا۔

فوج ایک ایسا ادارہ ہے جو کہ نیشنل سیکیورٹی اور ملکی دفاع کے کاموں میں مصروف ہے۔ یہ کام ہمیں اتنی فرصت نہیں دیتے کہ ہم اپنے آپ کو کسی اور کاموں میں ملوث کریں اور الزام تراشیوں کا جواب دیں۔

فوج بحثیت ادارہ کسی بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ مزید کہا کہ سیاست میں ایسا ہوتا ہوگا کہ ایک ترجمان بیان دے اور پھر بعد میں کہہ دے کہ یہ میرا ذاتی بیان تھا مگر میں جو بھی بات کرتا ہوں وہ میرے ادارے کی طرف سے ہوتی ہے۔ میں ادارے کے لیے ہی بولتا ہوں اس میں میری ذات کا کوئی عنصر نہیں ہوتا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers