قومیکھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ٹی ٹونٹی کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کی پرتھ اسٹیڈیم میں پریکٹس، فنچ الیون کی سیریز میں ایک صفر کی برتری۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کا آخری ٹی 20 کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم نے آج پرتھ میں جم کر پریکٹس کی۔ ٹیم منجمنٹ پرتھ کی پچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو کر اور حریف ٹیم کی کمزوریوں کو مدنظر رکھ کر کل کے میچ کی پلاننگ کرے گی۔ بابر اعظم بطور کپتان ابھی تک پہلے فتح کے منتظر ہیں۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 کو شروع ہو گا۔

اس سے قبل دوسرے ٹی20 میں آسٹریلیا نے باآسانی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ مقررہ 20 اوورز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے افتخار احمد 62 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

150 رنز کا تعاقب آسٹریلیا نے صرف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا۔

اسٹیو اسمتھ نے 51 گیندوں میں 80 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔

3 ٹی20 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers