قومی

وزارت داخلہ کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ 

نواز شریف علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے۔ شہباز شریف کی درخواست پر وزارت داخلہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ۔ آئیندہ 48 گھنٹوں میں نام ہٹایا جا سکتا ہے۔ نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے پر والدہ اور مریم نواز نے منایا۔ شہباز شریف کا بڑے بھائی کے ہمراہ لندن جانے کا امکان۔ مریم کا پاسپورٹ بھی واپس لینے کے لیے وکلاء کی مشاورت۔

جیل سے ہسپتال، ہسپتال سے گھراورگھر سے لندن؟

بریکنگ نیوز ! جیل سے ہسپتال، ہسپتال سے گھراورگھر سے لندن؟نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ، ذرائعسابق وزیر اعظم کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں بھی شروع #AapNews #BreakingNews #NawazSharif #ECL #London #MaryamNawaz

Posted by Aap News on Friday, November 8, 2019

 

حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس بات کا روشن امکان ہے کہ آنے والے 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق  ای سی ایل سے نام نکالنے کے لئے وفاقی کابینہ کو خط لکھا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کے بعد ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج ہو گا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک علاج کیلئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ان کی والدہ اور بیٹی مریم نواز نے انہیں منایا ہے۔ شہباز شریف کا بھی بڑے بھائی کے ہمراہ لندن جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب مریم نواز کی بھی خواہش ہے کہ وہ والد کے ساتھ باہر جائیں لیکن ان کا پاسپورٹ اس وقت رجسٹرار آفس کی تحویل میں ہے۔

پاسپورٹ قانونی طور طریقے سے واپس لینے کے لیے شہباز شریف نے وکلاء سے مشاورت بھی شروع کر لی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ شہباز شریف اور فیملی کی جانب سے نواز شریف نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دی گئی تھی۔

اس سے قبل نواز شریف کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر کے جاتی امرا منتقل کر دیا گیا تھا۔ جہاں میڈیکل بورڈ کے اراکین اور نرسز سٹاف ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

آج عدالت پیشی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحت پہلے ہے، سیاست بعد میں ہو گی۔ نواز شریف کو علاج کے لیے فوراً باہر بھیجنا چاہیے اور جہاں علاج ممکن ہو وہاں جانا چاہیے۔

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست موصول#BreakingNews #NawazSharif #Pakistan

Posted by Aap News on Friday, November 8, 2019

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers