قومی

وزیراعظم عمران خان کا کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں سب سے پہلے سکھ برادری کو گرونانک کی 550ویں سالگرہ پہ مبارکباد دیتا ہوں۔

 

سکھ کمیونیٹی، ایف ڈبلیو او اور متعلقہ وزارتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اتنے کم وقت میں اتنا خوبصورت کمپلیکس تیار کیا گیا ہے۔

مجھے سکھوں کے دلوں میں خوشی دیکھ کہ بہت اچھا لگتا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے دل سے تقریر کی۔ ہمارے نبیﷺ رحمت اللعالمین ہیں۔ تمام نبی انسان اور انصاف کا پیغام لے کر آئے۔ طاقتور کا بچ جانا انسانیت نہیں ہوتی۔

گرونانک انسانیت کی بات کرتے ہیں ان کو اکٹھا کرنے کی بات کرتے ہیں تقسیم کی بات نہیں کرتے۔

برصغیر میں جو لوگ انسانیت کے لیے آئے تھے آج بھی لوگ ان کے مزاروں پہ جا کر ان کو دعائیں دیتے ہیں۔

مجھے بہت خوشی ہے کہ ہم آپ کے لیے یہ سب کر سکے۔ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ کرتارپور کے لیے دنیا کے سکھوں کے لیے کیا اہمیت تھی۔

یہ دنیا کی سکھ برادری کا مدینہ ہے۔ مسلمانوں کو کتنی تکلیف ہو گی اگر وہ مدینہ کو صرف 4،5 کلومیٹر دور سے دیکھ سکیں اور وہاں جا نہ سکیں۔

لیڈر انسانوں کو اکٹھا کرتا ہے۔ ان پر ظلم نہیں کرتا، ان میں نفرتیں پھیلا کر ووٹ نہیں لیتا۔ نبی کریم ﷺ نے انسانوں کو اکٹھا کیا، انسانیت کی بات کی۔

جب میں وزیراعظم بنا تو مودی سے بات کی کہ سب سے بڑا مسٔلہ غربت ہے۔ ہم میں تجارت ہو تا کہ خوشحالی آ سکے، غربت کا خاتمہ ہو۔ کشمیر کا مسٔلہ ہم بات چیت سے حل کر سکتے تھے۔

منموہن سنگھ نے کہا کہ اگر کشمیر کا مسٔلہ حل ہو جائے تو سارا برصغیر اٹھ سکتا ہے اور میں نے یہی بات مودی سے بھی کی۔

مودی نے مسٔلہ کشمیر کو انسانیت کا مسٔلہ بنا دیا ہے۔ یہ اب زمین یا علاقے کا مسٔلہ نہیں رہا۔ 80 لاکھ لوگوں کے انسانی حقوق پامال کر کے انہیں بند کر دیا گیا ہے۔ اس طرح کبھی امن نہیں ہو گا۔ اس سے ہمارے سارے تعلقات رک گئے ہیں۔

انہوں نے نریندر مودی سے مخاطب ہو کرکہا کہ انصاف سے امن ہوتا ہے۔ نا انصافی سے انتشار پھیلتا ہے۔ کشمیر کے لوگوں کو انصاف دیں اور برصغیر کو مسٔلوں سے آزاد کریں۔ اگر تجارت کھل جائے تو برصغیر بہت زیادہ ترقی کر سکتا ہے۔

ہم اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس وقت سکھوں کے دل میں کیا تاثرات ہونگے۔ میں ایک دن دیکھ رہا ہوں کہ فرانس اور جرمنی کی طرح یہاں بھی خوشحالی ہوگی جب کشمیر کا مسٔلہ حل ہو گا۔

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب

کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب محبت کی راہداری، پاکستان نے سکھ برادری کیلئے کرتار پور کوریڈور کھول دیا#AapNews #BreakingNews #AapNewsLive #KartarpurCorridor #PMImranKhan #KartarpurInauguration #SikhCommunity #kartarpurCorridorOpeningCeremony

Posted by Aap News on Saturday, November 9, 2019

 

 

Comment here

379,066Subscribers
8,414Followers